مریم نواز کیخلاف وزیر اعظم کے معاون خصوصی اہم بیان
20 May 2019 (18:40) 2019-05-20

 اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات افتخار درانی نے کہا ہے کہ جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں تھی، پتا نہیں کہاں کہاں سے ان کی جائیدادیں برآمد ہو گئیں.

تفصیلات کے مطابق پیر کو معاون خصوصی افتخار درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن کی کہیں بھی جائیداد نہیں تھی پھر ان کی جگہ جگہ سے جائیدادیں نکل آئیں،افتخار دارنی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے قطری خطوط اور کیلبری فونٹ کے چرچے عام تھے وہ دوسروں کو جھوٹ بولنے کا طعنہ دیتے ہیں.

معاون خصوصی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈھٹائی کا یہ عالم ہو، تب ہی انسان اپنے والد کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے نائب صدر بنتا ہے۔


ای پیپر