عوام کی بالا دستی سے ہی ملک چکے گا، مریم نواز
کیپشن:   Image Source : Twitter
20 May 2019 (17:49) 2019-05-20

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ عوام کی بالا دستی سے ہی ملک چکے گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا ۔انہوںنے کہاکہ سول سپر میسی اور عوام کی بالا دستی سے ہی ملک نے چلنا ہے ۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پارلیمنٹ میں بطور رکن کب آرہی ہیں اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت جلد انشا اللہ۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں، یہ حکومت خود ہی اپنے آپ کو گرادے گی۔


ای پیپر