مریم نواز نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا
کیپشن:   Image Source : Twitter
20 May 2019 (17:26) 2019-05-20

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھر میں مرحلہ وار احتجاج شروع کر نیکا فیصلہ کر لیا ،ایک روز قبل بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں سیاسی پارٹیوں کی ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کی طر ف سے حکومت کیخلاف یہ پہلا بڑا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا 28مئی کو یوم تکبیر پر اسلام آباد میں پہلا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،اس اعلان کے بعد وہ تمام سیاسی پیشگوئیاں غلط ثابت ہو تی نظر آرہی ہیں جن میں یہ بات قابل ذکر تھی کہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے کوئی ڈیل کر لی ہے ، مریم نواز کی لمبی خاموشی کا بھی یہ ہی تاثر لیا جا رہا تھا کہ کوئی این آر ا و ہو نے جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے مریم نواز ،حمزہ شہباز اور دیگر رہنما خطاب کرینگے ،اعلان کے مطابق مسلم لیگ ن کی طرف سے ہونے والے ملک بھر میں احتجاجی جلسو ں سے مریم نواز خود خطاب کرینگی ،مسلم لیگ ن کا ایوان پارلیمانی پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہو ا ،جس میں شاہد خاقان عباسی ، مریم نوا ز،حمزہ شہباز اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل تھے ،اجلاس میں مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف کو ہر پلیٹ فارم پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا .

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ،کسی دشمن کی ضرورت نہیں ،اس سے پہلے کوئی حکومت گرائے حکومت خود اپنے آپ کو گرا لے گی ۔


ای پیپر