پانچویں میچ میں بھی پاکستان کو عبرتناک شکست
کیپشن:   Image Source: ICC Twitter
20 May 2019 (09:50) 2019-05-20

لیڈز: انگلینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 کی برتری سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے گئے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 351 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 46.5 اوورز میں 297 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

پاکستان کے اوپنرز بیٹسمین فخرزمان اور عابد علی اچھا آغاز دینے میں ناکام ہوئےاور 0، 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد حفیظ صفر رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمد اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابراعظم 80 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جبکہ  سرفراز احمد 3 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 97 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک 4 رنز ہی بنا سکے۔ آصف علی 22 ، عماد وسیم 25 اور حسن علی 11 رنز بناسکے جب کہ محمد حسنین نے 28، شاہین آفریدی نے 19 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 5 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔


ای پیپر