قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کے گھر صف ماتم بچھ گئی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
20 May 2019 (09:32) 2019-05-20

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کا امریکا میں انتقال ہو گیا۔

امریکا میں زیر علاج آصف علی کی 2 سالہ بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی۔ منیجر کے مطابق آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود بھی پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب رہے۔

اسپنر شاداب خان سمیت دیگر کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کی ہے کہ اللہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر دے۔

قومی کرکٹر دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں۔


ای پیپر