عوامی رابطے سے متعلق تمام وفاقی و نیم سرکاری دفاتر بند کرنے حکم
20 مارچ 2020 (21:00) 2020-03-20

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پبلک ڈیلنگ ( عوامی رابطے ) سے متعلق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر، پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے، شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹ کھلے رہیں گے جہاں صرف ٹیک اوے (کھانا گھر لے جانے) کی سہولیات میسر رہیں گی۔


ای پیپر