سعودی عرب میں رہنےو الے تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری
20 مارچ 2020 (20:10) 2020-03-20

جدہ : سعودی عرب میں رہنے والے تارکین وطن کو حکومت کی طرف سے بڑی سہولت دئیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ،تارکین وطن اور نجی شعبہ کیلئے 120 ارب ریال کے پیکج کا اعلان کر دیا، کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد مملکت میں معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث اس وقت سعودی عرب لاک ڈاون جیسی حالت میں ہے۔ اس موجودہ صورتحال میں تارکین وطن اور کاروباری افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اس لیے سعودی حکومت نے غیر ملکیوں اور نجی شعبہ کیلئے 120 ارب ریال کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی مملکت مہلک کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ہر شہری اور مکین کو ادویہ ، خوراک اور دوسری تمام اشیائے ضروریہ مہیا کی جائیں گی، سعودی عرب اور دنیا اس وقت ایک مشکل دور سے گزررہے ہیں اور ہم اللہ پر اعتقاد اور یقین کے ساتھ اس مشکل دور سے نکل آئیں گے۔


ای پیپر