ایران کا اہم ترین ایشو پر شہباز شریف سے رابطہ
20 مارچ 2020 (19:29) 2020-03-20

لاہور :پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو نرم کرانے کیلئے اپنا کردار اداکرنے کیلئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو خط لکھا ۔ خط کے متن میں کہاگیا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ادویات، ضروری ساز و سامان درکار ہے۔

امریکی پابندیوں کی وجہ سے کورونا سے ایرانی عوام کو بچانے اور علاج معالجہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس وقت ایران میں کرونا سے ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ ضروری سامان اور ادویات کی عدم فراہمی ہے۔امریکی پابندیوں کی وجہ سے مالی وسائل استعمال کرنے میں رکاوٹیں ہیں۔

کورونا وائرس جغرافیے اور سرحدوں سے ماورا ہے۔امریکی پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔کورونا سے درپیش سنگین صورت حال میں کسی قوم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے زندہ رہنے اور صحت کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔یہ پابندیاں بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو مدد کے لئے خط لکھا ہے ۔قائد حزب اختلاف کو خط لکھنے کا مقصد ایران میں انسانیت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرناہے ۔اپوزیشن لیڈر ایران پر پابندیوں کو نرم کرنے کے حق میں آواز بلند کریں۔


ای پیپر