حریم شاہ کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی
20 مارچ 2020 (17:23) 2020-03-20

لاہور:کرونا وائرس کے شور شرابے میں ایک دفعہ پھر حریم شاہ کی گونج ،پاکستانی نامور شخصیات کیساتھ ویڈیوز بنانے والی حریم شاہ طویل عرصے بعد پھرسوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیومیں انکشاف کیا کہ ان کےو الد نے اب انہیں معاف کر دیا ہے ،کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کے والد نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی وجہ سے پوری قوم سے معافی مانگی تھی۔اسی ویڈیو بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک وہ ویڈیو نہیں دیکھی ، مجھ میں آج تک ہمت ہی پیدا نہیں ہوئی کہ میں وہ ویڈیو دیکھ سکوں،مجھے بس اتنا پتہ ہے کہ مجھے میرے والد نے معاف کر دیا ہے جس کے بعد اس ویڈیو کا کوئی اثر نہیں۔

اپنے تنقیدیوں پر بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ میں نے ہر اس شخص کو معاف کر دیا ہے جس نے میرے خلاف کوئی بات کی یا کسی قسم کے کوئی نامناسب الفاظ استعمال کئے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو مجھے گالیاں دیتے ہیں یا مجھے برا کہتے ہیں، میں انہیں جواب نہیں دیتی،میری خاموشی ہی ان کے لئے جواب ہے۔ اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری شادی کی تمام خبریں جھوٹی اور نے بنیاد ہیں، میں تب تک شادی نہیں کروں گی جب تک مجھ میں یہ بوجھ اٹھانے کی وسعت پیدا نہ ہو۔


ای پیپر