کرونا وائرس :آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خاص خبر
20 مارچ 2020 (16:43) 2020-03-20

ٹورنٹو : کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایپل کمپنی نے اپنی مصوعات کی فروخت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے کورونا وائرس کے سبب آن لائن فروخت محدود کر دی،ایپل ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے چین اور امریکا سمیت کئی ممالک میں اپنی آن لائن فروخت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خریدار کو صرف دو آئٹمز لینے کی اجازت ہوگی۔

اس فیصلے کا اطلاق آئی فونآئی فون 8 پلس، آئی فون ایکس آر، آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون الیون میکس کے ماڈلز سمیت دیگر ڈیوائسز پر ہوگا،کمپنی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث ایپل ڈیوائسز کی فراہمی کا سلسلہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

یعنی اب صارفین کو ایک وقت میں صرف دو ڈیوائسز آن لائن آرڈر کرنے کی سہولت میسر ہو گی،اس سے قبل یہ قدم 2007 میں اٹھایا گیا تھا تاکہ خریدار درجنوں آئی فون خرید کر ری سیل نہ کریں۔


ای پیپر