کروناسے بچنے کا واحد حل ؟
20 مارچ 2020 (16:23) 2020-03-20

کراچی :پاکستان میں کرونا کی آمد کے بعد ہر کسی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دیں ہیں ،جو بحیثیت ایک قوم اچھا کام ہے ،حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لوگ 14 دن خود کو آئسولیشن میں رکھ کر اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں,جو اس خطرناک مرض سے بچنے کا واحد اور آسان حل بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کی لاپرواہی سے اس کی پوری فیملی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی کیونکہ متاثرہ شخص نے اپنے سماجی رابطے منسوخ نہیں کیے تھے، محفلوں میں جاتا رہا اورمارکیٹوں میں بھی گھومتا رہا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ احتیاط نہ برتنے سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے اسی لیے سندھ حکومت پہلے روز سے عوام کو سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کر رہی ہے کیونکہ کورونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہی ہے۔


ای پیپر