کرونا سے بچنے کیلئے روزمرہ کے کھانے میں اس چیز کا استعمال ضرور کریں
20 مارچ 2020 (16:17) 2020-03-20

لاہور : کرونا نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی وحشت میں جکڑا ہوا ہے ،چین سے شروع ہونے والے اس وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میںلے لیا ہے ،ہر کوئی اس سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر اختیار کر رہا ہے ،لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اگر آپ روزانہ کھانے میں دہی کا استعمال شروع کر دیں تو یہ کرونا سمیت نزلہ ،زکام سے بچانے میں مفید ثابت ہو تی ہے ۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کھانے سے نظامِ قوتِ مدافعت پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں اور روزانہ دہی کھانے سے نزلا، زکام اور دیگر انفیکشنز سے بھی بچا جاسکتا ہے،دہی کا استعمال نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ اپنے نظامِ قوت مدافعت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دہی بے حد مفید ثابت ہوگا۔

دہی میں موجود پرو بائیوٹک مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں جس کی وجہ جسم میں کوئی بھی بیکٹیریا آسانی سے داخل نہیں ہوسکتا،ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کی گئی ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں دہی کا ضرور استعمال کریں، یہ نہ صرف نظامِ قوت مدافعت کے لیے بہترین ہے بلکہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی بے حد فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔

نوٹ:کسی بھی طبی مشورہ کو استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں


ای پیپر