نواز شریف کے فرار ہونے کی کوشش ؟؟؟
20 مارچ 2019 (23:40) 2019-03-20

سیالکوٹ:وزیر اعظم کے معا ون خصوصی بر ائے امو ر نو جو انان عثما ن ڈا ر نے خواجہ آصف کی پریس کا نفر نس کے ردعمل میں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو از شریف علا ج کے بہانے ملک سے فر ا ر ہو نے کوشش کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پا رٹی نے دس سال حکومت کی مگر کسی کو نیب کا قانو ن کالا نہیں لگا آج حساب دینے کی با ری آئی تو سب کو نیب کا قانو ن کالا نظر آنے لگا ہے ، تا ریخ گو اہ ہے کہ ماضی میں حکومتوں نے اپنے کسی وزیر کو گرفتا ر نہیں ہو نے دیا ، یہ سہرا تحریک انصاف کے سر جاتا ہے کہ جنہو ں نے انصاف کے میعا ر کو بر قر ار رکھتے ہو ئے اپنے سینئر وزیر کو گر فتا ر ہو نے دیاآج علیم خان نیب میں اپنا کیس بھگت رہے ہیں، یہ نئے پا کستان کی اعلی مثا ل ہے جہا ں حکمر ان ہو یا عوام قا نو ن سب کے لئے بر ابر ہے، اللہ کی شا ن کہ ذرداری صاحب کی ترجما نی خو اجہ آصف کو کر نی پڑرہی ہے ، خو اجہ صاحب ایک با ر شہبا ز شریف سے پوچھ لیں کہ کہیں ذرداری کو لا ہو ر ، کر اچی ،پشاور ، لا ڑکا نہ کی سٹر کو ں پر دوبا رہ تو نہیں گھسیٹنا ؟۔

عثما ن ڈا ر نے خواجہ آصف کے پریس کا نفر نس کے ردعمل میں کیا ، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نو از شریف علا ج کے بہانے ملک سے فر ا ر ہو نے کوشش کر رہے ہیںیہی وجہ کے بیما ر ی کی آڑ لے کر با ر با ر درخواستیں دے رہے ہیں، یا د رکھیں کہ انہیں با ہر بھیجنا حکومت کے احتیا ر میں نہیں ہے نو از شریف عدالت سے سز ا یا فتہ مجرم ہیں اگر نو از شریف علا ج کے با ہر جانا چاہتے ہیں تو انہیں عدالت سے رجو ع کر نا پڑے گا حکومت اپنا موقف واضع کر چکی ہے کہ اگر میا ں صاحب کو عدالت کی طرف سے اجازت ملتی ہے تو حکومت نا م ای سی ایل میں نہیں ڈالے گی ،مگر اس با ت پر شدید حیر ت ہو تی ہے کہ جب تین با ر ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نو ازشریف پو رے پا کستا ن کے ہسپتا لو ں پر بے اعتما دی کا اظہا ر کرتے ہوئے اپنا علاج لند ن میں کر وانا چاہتے ہیں ، پنجاب اسمبلی میں تنخواہ بڑھانے کا معاملہ سامنے آیا جس پر وزیر اعظم عمر ان خان نے فو ری اپنا درعمل اظہار کیا جس کے نتیجے میں بل رک گیا .

آج وزیر اعظم عمر ان خان کی ذیر قیا دت پا کستان ترقی کی راہ پر گا مز ن ہے ،عثما ن ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں موٹروے بنانے پر اعتر اض نہیں ہے بلکہ اعتر اض تو اس با ت پر ہے کہ موٹر وے بنتے ہی جو قو م کے پیسو ں سے فلیٹ لیے گئے ،میا ں صا حب نے جیل جانا منظور کیا مگر اس با ت حسا ب نہیں دیا کہ لندن فلیٹ کے لئے پیسہ کہا ں سے آیا ۔اگر نو ازشریف بتا دیتے تو آج انکی سیاست زندہ ہو تی مگر میاں صاحب سیاست دفن کروا لی مگر فلیٹس کا ڈحساب نہیں دیا ،انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی پہلی تقریر میں واضع کر دیاتھا کہ کسی چور ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا جس نے ملک کی دولت لو ٹی ہے اسی حساب دینا پڑے گا ۔


ای پیپر