Image Source : Facebook

” تنخواہوں کی سمری منظور“
20 مارچ 2019 (22:04) 2019-03-20

ملتان:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے ملازمین کی تنخواہوں کی سمری منظور کرتے ہوئے ان کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ واک سنٹر کا عملہ 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھا۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے ملتان دورے کے موقع پر واک کے ملازمین نے ان سے ملا قا ت کی اور انہیں اپنا مسئلہ بتایا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسئلہ کو 23 مارچ سے پہلے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے واک سنٹر کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے بارے سمری منظور کر لی۔

منظور کردہ سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے جس کے بعد جلد ہی ملازمین کو تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔ واک سنٹر کے ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور کمشنر ملتان ڈویڑن عمران سکندر بلوچ کی کوششوں کو بھی سراہاہے۔


ای پیپر