پیپلزپارٹی نے زرداری ،بلاول کی نیب میں پیشی کے بعد دبنگ اعلان کردیا
20 مارچ 2019 (18:18) 2019-03-20

سکھر : پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے آج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے، پیپلز پارٹی تشدد کے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی، سیلکٹڈحکومت میں آنے والوں کو جمہوریت کا پتہ نہیں، پیپلزپارٹی تشددکے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی.

تفصیلات کے مطابق بد ھ کو پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلکٹڈحکومت میں آنے والوں کو جمہوریت کا پتہ نہیں، پیپلزپارٹی تشددکے ڈر سے خاموش بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھے گی، حکومت نےآج بس چھوٹا سا ٹریلر دیکھا ہے، پکچر ابھی باقی ہے،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر حالات خراب کئے جا رہے ہیں، حربے استعمال کرکے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا، پیپلز پارٹی کارکنان ہر حالات کا مقابلہ کریں گے.

پی پی رہنما نے کہا احتساب آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے، حکومت کی کوشش ہے نیب کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلے، حکومت کو سندھ کے اداروں اور عدالتوں پر اعتبار نہیں،ان کا کہنا تھا کارکنوں کو گرفتار کرنا اچھی بات نہیں، راولپنڈی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو لاشیں دیں، فواد چوہدری کو بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے،خورشیدشاہ نے کہا کیاسندھ کی عدالتوں پر اعتماد نہیں جو پنڈی لےگئے، شاید پنڈی کی عدالتیں پیپلز پارٹی کیلئے بنی ہیں، پنڈی کورٹ سے بینظیر صاحبہ کو سزا دلائی تھی۔ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا ہم انہیں دعوت د


ای پیپر