بلاول والد کی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں:مراد سعید
20 مارچ 2019 (18:03) 2019-03-20

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے، بلاول نے بھی وہی کیا جو نواز شریف کیا کرتے، بلاول والدکی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گفتگو پر وزیرمواصلات مراد سعید نے بد ھ کو ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، نواز شریف نیب کی پیشی سے باہر آتے تو اداروں کو للکارتے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو نواز شریف کیا کرتے۔مراد سعید کا کہنا تھا نیب نواز شریف سے لندن جائیدادوں کا پوچھتا ہے، میاں صاحب ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے، بلاول سے بھی سوال کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کا کیا گیا ، بلاول بھٹوکاجواب آیا وزیر نکالو۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا بلاول نے بتایا نہیں وفاقی کابینہ کاوالد کی چوری سے کیا تعلق ہے؟ بلاول نجات چاہتے ہیں تو الزامات کا سنجیدگی سے جواب دیں اوروالد کی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔


ای پیپر