Image Source : Twitter

دشمنوں کا ایک اور حملہ ،بھاری جانی نقصان کی اطلاعات
20 مارچ 2019 (17:15) 2019-03-20

سنجاوی:بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 6 اہلکاروں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق سنجاوی کے علاقے لعل کٹائی میں واقع چیک پوسٹ پر بدھ کے روز علی الصبح نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر کے6لیویز اہلکاروں فقیر محمد،محمد عثمان ،افتاب الدین،عبدالحکیم ،عبدالشکور اورداد محمدشہید کردیا اور فرار ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عبدالکریم زرکون نے جائے وقوع پہنچ کر شہید اہلکاروں کو سول ہسپتال سنجاوی منتقل کردیا ،سیکورٹی فورسز نے سنجاوی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے شہید اہلکاروں کے سروں میں گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے ہیں ۔ بعد ازاں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کا نماز اجتماعی نماز جنازہ ادا کیا گیا ۔ نماز جنازے میں صوبائی وزیر نور محمد دُمڑ،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔


ای پیپر