فوٹو بشکریہ فیس بک

پیشی سے واپسی پر بلاول بھٹو نے نیب اور حکومت پر چڑھائی کردی
20 مارچ 2019 (14:58) 2019-03-20

اسلام آباد: پیشی سے واپسی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیب اور حکومت پر چڑھائی کردی۔ کہا اپنے دور میں نیب کے کالے قانون کو ختم نہ کرنا، غلطی تھی۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ اور پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے بنایا گیا۔ اپنے دور میں نیب کے کالے قانون کو ختم نہ کرنا، غلطی تھی، تاہم مستقبل میں آئین سے آمر کا ہر ڈالا گیا کالا قانون نکال دیں گے۔ کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے۔

جاتے جاتے چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں کا ساتھ دینے والے تین وزیروں کو وفاقی کابینہ سے نکالا جائے۔


ای پیپر