فائل فوٹو

نیشنل جوڈیشل پالیسی کیخلاف پاکستان بھر کے وکلاء کی ہڑتال
20 مارچ 2019 (13:05) 2019-03-20

لاہور: اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں 22 اے کا اختیار ختم کرنے کیخلاف وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ایڈووکیٹ جنرل، اٹارنی جنرل کے آفس کے وکلاء ، نیب پراسیکیوٹرز کو داخلی گیٹ پر روک دیا۔ بولے، آج ہڑتال ہے کوئی کیس نہیں چلائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی جزوی ہڑتال جاری ہے۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی عدالتوں کی تالہ بندی۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی اہم مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کرنا پڑی۔


ای پیپر