گوگل کی پاکستان میں نئی سروس شروع کرنے کا فیصلہ
20 مارچ 2019 (12:48) 2019-03-20

کیلی فورنیا: گوگل نے پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کاعندیہ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گوگل کے پاکستان میں موجود نمائندوں نے کراچی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گوگل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کہ گوگل پاکستان میں جلد پے سروس کا آغاز کرنا چاہتا ہے جس کی مدد سے پاکستانی پیسے بھیج اور وصول کر سکیں گے۔ گوگل پے کے اکاو?نٹ کو کریڈٹ کارڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل اسکل ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

اس مقصد کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام تربیتی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے گوگل کے نمائندوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 


ای پیپر