فوٹو بشکریہ فیس بک

آسٹریلوی دہشتگرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا: پولیس
20 مارچ 2019 (12:23) 2019-03-20

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے 21ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا، مسلح شخص کو 2 اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10 منٹ لگے تھے۔

کیوی حکام کے مطابق مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔


ای پیپر