انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کی 142 سالہ روایت کو توڑنے کیلئے تیار
20 مارچ 2019 (10:42) 2019-03-20

لندن: ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور جدت لانے کی تیاریاں، نئی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سفید کٹ پر بھی کھلاڑیوں کے نام اور نمبر چمکیں گے۔

پنک گیند اور فلڈ لائٹس میں طویل فارمیٹ کے میچز ہو چکے ہیں۔ اب سفید اُجلی کٹ کے پیچھے کھلاڑیوں کے نام اور نمبر لکھنے کی تیاریاں شروع ہیں۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کی 142 سالہ روایت کو توڑنے کیلئے تیار ہیں۔ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ایشز سیریز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنے نمبرز اور نام درج والی شرٹس پہنیں گے۔

دونوں کرکٹ بورڈز کو آئی سی سی کی اجازت درکار ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے ایجبسٹن میں شروع ہونا ہے، یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت پہلا مقابلہ بھی ہوگا۔


ای پیپر