فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
20 مارچ 2019 (10:22) 2019-03-20

 لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں آندھی کے بعد ہلکی بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

شیخوپورہ، میاں چنوں، فیصل آباد، سمبڑیال، مردان اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ خوشاب، لالیاں، ملک وال، پسرور اور، بھمبر آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رم جھم، جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری۔ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بارش ، کہیں کالی گھٹائیں۔


ای پیپر