فوٹو بشکریہ فیس بک

جمعے کو سرکاری ریڈیو، ٹی وی سے براہِ راست اذان نشر ہوگی: جیسنڈا آرڈرن
20 مارچ 2019 (09:44) 2019-03-20

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہِ راست اذان نشر ہوگی۔

پریس بریفنگ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اِس جمعے کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔ سانحہ کرائسٹ چرچ پر ملک میں 2 منٹ کی خاموشی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعے کو۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ دہشت گرد کی بجائے بچھڑنے والوں کو یاد رکھا جائے، میتوں کی 24 گھنٹوں میں تدفین نہ ہونے پر لواحقین کے دکھ کا احساس ہے۔ نسل پرستی سے انتہا پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے، مجھے اپنے ملک پر توجہ دینی ہے، ٹرمپ کے جواب پر نہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلحہ قوانین میں بے شمار خامیاں ہیں جنہیں دور کریں گے، ہمیں سوشل میڈیا کے معاملے پر متحدہ محاذ بنانا چاہیے۔

جیسنڈا آرڈرن نے کشمیری ہائی سکول کا دورہ کیا۔ جہاں سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کو ہاکا ڈانس پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا۔


ای پیپر