پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
20 مارچ 2018 (23:31) 2018-03-20

لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں کوئٹہ کو 25 رنز درکار تھے۔

انوار علی نے لائم ڈوسن کے اوور میں تین چھکے لگائے اور آخری گیند پر تین رنز کی ضرورت تھی تاہم ایک ہی رن بن سکا اور پشاور کو ایک رن سے فتح ملی۔


ای پیپر