عمران کو سانپوں نے گھیر لیا،عامر لیاقت جھوٹے اور منافق شخص ہیں،ٹوئٹ
20 مارچ 2018 (21:49) 2018-03-20

لاہور :پاکستان کے معرو ف گلوکار سلمان احمد پاکستان تحریک انصاف سے باہر ہوگئے ۔آن لائن ذرائع کے مطابق ان کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ معروف اینکر پرسن عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت بتائی جاتی ہے گلوکار سلمان احمد نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے 35 سال پی ٹی آئی کی حمایت کی تاہم ان کیلئے اب ایسا ممکن نہیں رہا ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میراحق ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہوگا ۔


ای پیپر