عمران خان کا پی ایس ایل تھری کیلئے نیک تمناﺅں کی خواہشات کا اظہار
20 مارچ 2018 (21:17)

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنے والی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں۔ایک بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کےلیے شاید وقت نہ نکال پاو¿ں تاہم جو ٹیم بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی اسی کے ساتھ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے ہم اقتدار میں آ ئے تو کرکٹ ڈھانچہ مضبوط اورکھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ جاسکوں لیکن جیتنے والی ٹیم کے ہمراہ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔


ای پیپر