ڈالر کی اونچی اڑان،115روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
20 مارچ 2018 (19:44) 2018-03-20

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، تاریخ میں پہلی بار ڈالر 115 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے کے آغاز کے ساتھ ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے اونچی اڑان بھرلی۔ انٹربینک مارکیٹ ذرائع مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 115 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید ، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے ڈالر کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اس رحجان پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے وگرنہ معیشت کو بھاری نقصان ہوگا۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ انٹربینک ڈالر ریٹ خطرے کی گھنٹی بجارہاہے، معاشی بحران سے بچنے کے لیے سٹیٹ بینک کو فوری طور پر حرکت میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پہلے ہی 89ارب ڈالر کے قریب بیرونی قرضوں، مایوس کن برآمدات اور بڑھتے تجارتی خسارے جیسے بھاری مسائل کا سامنا ہے، ایسے میں روپے کی قدر میں کمی اونٹ کی پشت پر آخری تنکا ثابت ہوگی۔


کچھ عرصہ قبل بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے جہاں خام تیل اور دیگر اشیاء کی درآدمدی اخراجات میں اضافہ ہوا وہی چند گھنٹوں میں ملک کے قرضے 500 ارب روپے تک بڑھ چکے ہیں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا موقف ہے کہ عالمی ادائگیوں کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔


ای پیپر