شہباز کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے :خورشید شاہ
20 مارچ 2018 (19:25) 2018-03-20

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے . شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں اداروںسے ٹکراﺅ ختم کرائیں ¾ سینیٹ میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ کرنا ہی غیر جمہوری ہے ,عمران خان نے ایک ارب درخت زمین پر نہیں ہوا میں لگائے ,پوری کوشش ہے نگران وزیراعظم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں طے ہو جائے .اپوزیشن سیاستدان جلسوں کی بجائے براہ راست مجھے نام دیں .2014 میں میرا جمہوریت بچانے میں کردار بھی چوہدری نثار کو برا لگا۔ ایک بیان میں شہباز شریف اور چوہدری نثار کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ شہباز کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے , شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکراﺅ ختم کرائیں ۔

 

خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنا پروگرام دیتی ہیں , جیسے پیپلز پارٹی کرتی ہے ,مگر دیکھا یہ ہے کہ عمران خان نے مستقبل کا کوئی منشور نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کا منشور سیاست کو بدنام کرنا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران کا منشور ہے صرف عزت اچھالو ,بے عزت کرو ,ن لیگ گالم گلوچ، بد زبانی پر اتر آئی ہے , خورشید شاہ نے بلین ٹری دعووں کو جعلسازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ میں ایک دن کی شجر کاری کا ورلڈ ریکارڈ بنایا۔انہوںنے کہاکہ گینز بک کی ٹیم آئی اور اس نے ورلڈ ریکارڈ مانا۔ انہوںنے کہاکہ لگتا ہے عمران نے ایک ارب درخت زمین پر نہیں ہوا میں لگائے۔انہوںنے کہا کہ ایک ارب درخت گینز بک والوں کو کیوں نظر نہیں آئے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ کرنا ہی غیر جمہوری ہے ۔

 

انہوںنے کہاکہ پوری کوشش ہے نگران وزیراعظم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں طے ہو جائے۔نگران وزیراعظم معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے ,نہ ابھی وزیراعظم نے نام دیئے نہ میں نے دیئے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سیاستدان جلسوں کی بجائے براہ راست مجھے نام دیں۔انہوںنے کہاکہ جلسوں میں نام دینے سے وہ شخصیت متنازعہ ہو جاتی ہے اور پیچھے ہٹ جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تیس مئی سے پہلے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا ہے ۔چوہدری نثار کی جانب سے نواز شریف کو فرعون کہنے پر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے چوہدری نثار کو چھوٹا فرعون قرار دےدیا۔انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار تو نواز شریف کی وزارت کا حصہ بھی رہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ لفظوں کی تمیز ہوتی ہے ,دیکھنا ہے ن لیگ کیا ایکشن لیتی ہے ,نثار کا بیان اس لیئے ہے کہ وہ چاہتا ہے نوازشریف اسے خود نکال دے۔انہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاﺅ آپ کی آستین میں بیٹھا ہوا ہے ,اب نواز شریف کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ اپوزیشن لیڈر کیوں یہ کہتا تھاانہوںنے کہاکہ 2014 میں میرا جمہوریت بچانے میں کردار بھی چوہدری نثار کو برا لگا۔


ای پیپر