ن لیگ لوٹ مار کی وجہ سے اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے: بلاول بھٹو زرداری
20 مارچ 2018 (18:30) 2018-03-20

شکرگڑھ : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی لوٹ مار اور بے انتہاء کرپشن کی وجہ سے عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے ن لیگ کے ہر دور حکومت میں عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کی بجائے ملکی سلامتی کے حامل اداروں کی تباہی پر کام ہوا پاکستان پیپلز پارٹی ملک سے غربت کے خاتمے پر ایک جامع پلان مرتب کر چکی ہے ۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قصبہ نورکوٹ میں صوبائی اسمبلی کی امیدوار ظل ہما کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے ہولوگرام خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کی پاسدار جماعت ہے ۔ الیکشن2018میں عوام کی بھر پور طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرکے وفاق اور چاروں صوبوں میں اپنی مظبوط عوامی حکومت بنائے گی جس میں عوام کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور پارٹی منشور کے مطابق عوام کے لئے روٹی ۔ کپڑا اور مکان کا وعدہ ہمیشہ کی طرح پورا کیا جائے گا۔


ای پیپر