پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز،بارش کی صورت میں کیا فیصلہ ہو گا ؟دیکھیں خبر
20 مارچ 2018 (16:47) 2018-03-20

لاہور :پی ایس ایل کا جادو لاہور میں ہمیشہ کی طر ح سر چڑھ کر ہی بولتا ہے ۔لاہور کی رونقیں ایسے بحال ہو جاتی ہیں جیسے کوئی جشن کا سماں ہو ۔دوسرا لاہور کے موسم نے شہریوں کو گھروں سے نکلنے اور موسم انجوائے کرنے کا دلفریب موقع فراہم کر دیا ۔دوسری طرف پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ موسلا دھار بارش کے باعث غیر یقینی کا شکار ہوگیا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سے بونداباندی کا شروع ہونے والا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ لبرٹی، گلبرگ اور قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش جاری ہے جس کے باعث آج پاکستان سپر لیگ کے ہونے والے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

لاہور میں شروع ہونے والی بارش نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پریشانیوں کو بڑھادیا ہے کیوں کہ بارش نہ رکنے کی صورت میں پشاور زلمی کل کا ایلی مینیٹر میچ کھیلے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی، پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث پشاور زلمی کل پلے آف مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز سے مدمقابل ہوگی۔


ای پیپر