جان سینا بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے فین نکلے
20 مارچ 2018 (15:41)


نیویارک :اگر یہ کہا جائے کہ جان سینا اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے مقبول سپراسٹار ہیں تو غلط نہ ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ اگر وہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں تو وہ فوری طور پر لوگوں کی نظروں میں آجاتا ہے۔اور ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ان کی جانب سے کئی بار بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے اقوال والی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں۔


ایسا لگتا ہے کہ جان سینا شاہ رخ خان سے کافی متاثر ہیں۔اور ہاں انہوں نے صرف ایک بار نہیں بلکہ کئی بار شاہ رخ خان کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو کیا وہ واقعی ان کے پرستار ہیں؟ویسے یہ کہنا تو غلط نہیں ہوگا کہ شاہ رخ خان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور ہولی وڈ میں بھی انہیں پہچانا جاتا ہے۔


ویسے عام طور پر جان سینا اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کچھ بھی پوسٹ کردیتے ہیں اور وضاحت نہیں کرتے بلکہ لوگوں پر چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ خود اس کا مطلب نکالیں یا جانیں۔ جان سینا اور شاہ رخ خان کے درمیان کچھ عرصے پہلے ٹوئٹر پر بھی کافی پرمزاح گفتگو ہوچکی ہے۔اس اتفاق کے نتیجے میں ڈبلیو ڈبلیو ای اور بولی وڈ کا کچھ دیر کے لیے ملاپ ضرور ہوگیا۔


ای پیپر