عمران خان کی سیاسی موت ہو چکی ہے : امیر مقام
20 مارچ 2018 (10:57) 2018-03-20


صوابی: وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی موت ہوچکی ہے اب وہ آکسیجن کے سہارے زندہ ہیں‘ عمران خان نے پی ٹی آئی زراری کو بیچ دی ہے ‘ 18ویں ترمیم کے مطابق نگران وزیر اعظم کا نام حکومت اور اپوزیشن نے فائنل کرنا ہے ۔


امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران کی سیاسی موت ہوچکی ہے اب وہ آکسیجن کے سہارے زندہ ہیں۔ عمران خان نے اپنی پارٹی زرداری کو بیچ دی ہ ے۔ سینٹ الیکشن میں سب سے بڑی شکست خوردہ پی ٹی آئی بن گئی ہے ۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے خود اسے دفنا دیا ہے اٹھارویں ترمیم کے مطابق نگران وزیراعظم کا نام حکومت اپوزیشن نے فائنل کرنا ہے ۔


ای پیپر