ندیم افضل چن کی بھی چھٹی ،اصل خبر سامنے آگئی
20 جون 2020 (22:36) 2020-06-20

اسلا م آباد : ندیم افضل چن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،سوشل میڈیا پر خبریں آنے کے بعد اب ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔

ندیم افضل چن نے منظر عام سے غائب ہونے کی وضاحت دیتے ہوئے ٹوئٹر پر واضح کیا کہ وہ چھٹیوںپر ہیں ،جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی شیئر کیا ، جس کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی تعاون 30 روزہ ایکس پاکستان لیو (بیرون ملک جانے کیلئے چھٹیوں) پر ہیں ۔ ان کی چھٹیوں کا آغاز 12 جون 2020 سے ہوا ہے جو 11 جولائی 2020 کو ختم ہوجائیں گی۔


ای پیپر