وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلاف ،فواد چوہدری کا اہم ٹوئٹ
20 جون 2020 (22:06) 2020-06-20

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزرائے اعلی کی صوابدید پر اربوں روپے کے فنڈز اور بلاک ایلوکیشن نہ صرف وفاقی حکومت کی پالیسی کی خلاف ورزی ہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل A-140 کی سنگین خلاف ورزی ہے .

ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلاف کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، اور یہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہو گی تمام صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں صوبائی فنانس ایوارڈ کا نام ونشان نہیں، سپریم کورٹ کو آئین کے آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی کو دیکھنا چاہئے جس طرح صوبوں کو وفاق سے وسائل تقسیم ہوتے ہیں جب تک صوبائی وسائل کی اضلاع میں منصفانہ تقسیم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔


ای پیپر