بہت جلد عوام کے سامنے آ جائیگا نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا:مریم نواز
20 جون 2019 (20:24) 2019-06-20

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے ظلم کا نہیں ،میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاﺅں گی، لڑوں گی اورآخری حد تک جاﺅں گی، نواز شریف کو انصاف دلوا کر رہوں گی، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو،ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو میں نہیں، بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمہوری قدریں،حق کی آوازیں میڈیا کی آزادی،بے لاگ انصاف،قانون کی حکمرانی اور اظہار رائے کا حق سب کچھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوز نے کہا کہ جس شخص نے اس ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گیا، اس شخص پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔ مگر یاد رہے ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کفر کا نظام تو چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں !۔

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر نے مزید کہا کہ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاﺅں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاﺅں گی۔عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشااللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو۔ قید کرنا ہے تو کر دو۔ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں، بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ہی نہیں ضمیر کے کتنے قیدی کال کوٹھڑیوں میں ہیں،جمہوری قدریں،حق کی آوازیں میڈیا کی آزادی،بے لاگ انصاف،قانون کی حکمرانی اور اظہار رائے کا حق سب کچھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔،مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی بیٹی ہوتے ہوئے میں صرف اپنے باپ کیلئے نہیں،زنجیروں میں جکڑے ان سب قیدیوں کیلئے لڑوں گی۔انشااللہ مجھے یقین ہے کہ عوام کی عدالت نہ ناانصافی کرتی ہے نہ کسی کے دباو میں آتی ہے۔


ای پیپر