کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین خوفناک حادثے کا شکار
20 جون 2019 (18:12) 2019-06-20

حیدر آباد : کراچی سے لاہو ر جانے والی جنا ح ایکسپریس خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی ،حادثے کے نتیجے میں 3افراد جاںبحق متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے قریب کھڑی مال گاڑی سے مسافر ٹرین ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ کئی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ دیگر زخمیوں کو بھی نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر