فوٹو بشکریہ فیس بک

مصر کے سابق صدر طبعی موت نہیں مرے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے: طیب اردوان
20 جون 2019 (14:04) 2019-06-20

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد احمد مرسی طبعی موت نہیں مرے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالتوں میں مصر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے جو ہو سکا وہ کریں گے۔ مصری حکام نے مرسی کی جان بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ وہ عدالت میں 20 منٹ تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہے۔

دوسری جانب مصر کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ سابق مصری صدر کو عدالت میں طبیعت خراب ہونے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔


ای پیپر