فوٹو سکرین شوٹ

یہ حساب کتاب بند کیا جائے اور آگے کی بات کی جائے: آصف زرداری
20 جون 2019 (12:56) 2019-06-20

اسلام آباد: اپوزیشن کا دباؤ کام کرگیا، آصف زرداری پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے والد کو گلے لگا کر ایوان میں استقبال کیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ بجٹ محکمہ فنانس میں بنایا گیا۔ یہ سوال بھی اٹھایا کہ بجٹ اچھا ہے تو غریب کیوں رو رہے ہیں؟؟؟ ساتھ ہی حکومت کو پیشکش کی کہ آؤ ! بیٹھ کر معاشی پالیسی پر بات کرلیتے ہیں، معاشی پالیسی پر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے سے فائدہ ہوگا۔ جاتے جاتے آصف زرداری یہ پیغام بھی دے گئے جو طاقتیں تحریک انصاف کو اقتدار میں لائیں، وہ بھی کچھ سوچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حساب کتاب بند کیا جائے آگے کی بات کی جائے، مجھے پکڑنے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی۔


ای پیپر