Source : Yahoo

احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
20 جون 2018 (22:09) 2018-06-20

لاہور : احمد شہزاد کو تو جیسے نظر ہی لگ گئی ہو ,ماضی کے دبنگ بیٹسمین اور بہترین کاکردگی دکھانے والے احمد شہزاد اب ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے ان کے کھیلنے پر ایک لمبے عرصے تک پابندی لگ جائے ۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا ،اب بورڈ اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ انہوں نے کون سی ممنوعہ ادویات استعمال کیں ہیں ۔پی سی بی قوانین کے مطابق پہلی بار ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کم از کم تین ماہ تک سزا مل سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2015ءمیں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ پر معطل کر دیا تھا، انہیں 3 ماہ کی پابندی بھگتنا پڑی تھی جب کہ پاکستان کے شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان اور رضا حسن کا بھی ماضی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔


ای پیپر