فیفا ورلڈ کپ 2018کے میچوں کی مکمل تفصیلات ،کون ہارا کون جیتا ؟

20 جون 2018 (21:52)

ماسکو : ورلڈ کپ کے کسی بھی سنسنی خیز میچ کے بعد سٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں۔گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0-2 سے جیت گئی۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکہ کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔لیکن جو کچھ میچ کے بعد ہوا اسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے: جاپان کے شائقین نے میچ ختم ہوتے ہے سٹیڈیم کی صفائی شروع کر دی۔

بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اور جب وہ نکلے، تو سٹینڈ ایسا منظر پیش کر رہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا۔جاپان میں مقیم صحافی سکاٹ میکنٹائر کے مطابق 'یہ نفاست صرف فٹبال کے لیے ہی نہیں ہے، صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔‘وہ اس وقت ورلڈ کپ کے لیے روس میں موجود ہیں اور جاپانی شائقین کی اس صفت سے بخوبی واقف ہیں۔

'کہا جاتا ہے کہ فٹبال کسی بھی ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ جاپان میں سماجی طور پر صفائی ایک بہت اہم چیز ہے اور جاپانی شائقین تمام میچوں کے بعد ایسا ہی کرتے ہیں۔'سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اور اس سال ورلڈ کپ میں ان کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراو¿نڈ کی صفائی میں مگن نظر آئے۔لیکن سٹیڈیم صاف کرنے کی روایت جاپان نے ہی ڈالی اور اب یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی ہے۔یہ رویہ ابھی بھی کچھ ممالک کے لوگوں کے لیے حیران کن ہے۔'اگر آپ کوئی بوتل یہ خالی پیکٹ زمین پر گرا بھی دیں گے تو کوئی نہ کوئی جاپانی آپ کو ضرور ٹوکے گا اور کہے گا کہ اسے اٹھا لیں۔


فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال نے مراکش کو 1-0سے شکست دیدی
لیوزنکی :روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018میں پرتگال نے مراکش کو 1-0سے شکست دے دی۔تفصیل کے مطابق ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پرتگال نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے مراکش کو 1-0سے شکست دی۔پرتگال کی جانب سے واحد گول کرسٹیانو رونالڈونے چوتھے منٹ میں سکور کیا۔مراکش دوسرے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں نہیں جا سکے گی۔

واضح رہے کہ سپین کے خلاف میچ میں بھی کرسٹیانورونالڈو نے عمدہ کارکردگی مظاہرہ کر کے میچ برابر کیا تھا۔اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تین گول کیے تھے۔آج کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرفارمنس نے شاداب خان کو بھی خوش کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سٹار کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ پرتگال نے بہت اچھا کھیلا ،میرے پسندیدہ کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے دو میچوں میں چار گول کر دئیے۔

مزیدخبریں