Source : Yahoo

لندن: زیر زمین ریلوے اسٹیش میں دھماکہ ،5 افراد زخمی
20 جون 2018 (21:07) 2018-06-20

لندن : لند ن کے ساوتھ گیٹ اسٹیشن پر دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دہشتگردی کی کارروائی معلوم نہیں ہوتا.

دھماکے کے بعد ریلوے سٹیشن کو خالی کرا لیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ساوتھ گیٹ سٹیشن استعمال نہ کریں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ ساوتھ گیٹ سٹیشن دھماکے کے حوالے سے پولیس اور اداروں سے رابطے میں ہوں۔


ای پیپر