Source : Yahoo

چوہدری نثار ،نواز شریف کے تعلقات چار سال پہلے خراب ہوئے تھے،سعد رفیق
20 جون 2018 (20:29) 2018-06-20

لاہور:سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی اوراس بات کو ذاتی مسئلہ بنا کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے‘چودھری نثار اورنواز شریف کے تعلقات چار سال پہلے خراب ہوئے تھے لیکن انشااللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔

بدھ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ق لیگ بننے سے بڑا نقصان چودھری شجاعت کا ہوااور ان کے جانے سے نواز شریف کو بہت نقصان ہوا ۔

چودھری شجاعت میاں صاحب کو جو نصیحتیں دیتے تھے ان میں سمجھداری ہوتی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈوری ہلانے کی بات کرتا ہوں تو دوسرے دن جواب مل جاتا ہے، میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی اور اس بات تو کو ذاتی مسئلہ بنا کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے،چودھری نثار اورنواز شریف کے تعلقات چار سال پہلے خراب ہوئے تھے لیکن انشااللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔


ای پیپر