ریحام خان کیلئے شہباز شریف کا ”نیا لیول “سوشل میڈیا پر وائرل

لندن : ریحام خان کی کتاب کے چرچوں کے بعد یہ بات بھی عام ہونے لگی تھی کہ ریحام خان ن لیگ کے کسی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں اور تحریک انصاف نے کتاب کو متنازعہ بناتے ہوئے ا س رائیونڈ سے جوڑ دیا تھا ۔ایک ایسے وقت میں شہباز شریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو ئی جسے ہر شخص نے دیکھا اور اپنی اپنی آراءکا اظہار کیا وہیں ریحام خان نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا اور تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شئیر بھی کر دیا ۔
If this is real & not a lookalike then there is a new level of respect for this man. What a normal thing to do! No badshahat clearly pic.twitter.com/WTfNmwgxvM
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 19, 2018
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لندن کی ایک سڑک کو ’ پینڈو‘ سٹائل میں کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔شہباز شریف کی لندن میں دوڑ لگا کر سڑک کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریحام خان نے بھی اسے دیکھا اور اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ بھی کردیا۔ ریحام خان نے لکھا ”اگر یہ ویڈیو اصلی ہے اور اس میں نظر آنے والا شخص شہباز شریف کا ہم شکل نہیں ہے تو اس شخص کیلئے عزت کا نیا لیول پیدا ہوگیا ہے، انہوں نے عام آدمیوں والا کام کیا ہے اور کوئی بادشاہت دکھائی نہیں دی