Source : Yahoo

مر یم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
20 جون 2018 (17:21) 2018-06-20

لاہور: مر یم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ‘ مریم نواز کے پاس کروڑوں روپے کی جائیداد ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے مطابق مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ ا  نجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، حمزہ اسپننگ ملز اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت پانچ ملوں میں شیئر ہولڈر ہیں۔

اس کے علاوہ مریم نواز پاکستان میں 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالکن ہیں جب کہ انہوں نے اپنی فیملی کی زیر تعمیر فلور مل میں 34 لاکھ 62 ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے مریم نواز نے سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70لاکھ روپے بطور قرض دے رکھا ہے، مریم نواز کو 4 کروڑ 92 لاکھ روپے کے گفٹ ملے ہیں، مریم نواز کے پاس ساڑھے 17 لاکھ کی جیولری ہے جب کہ مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ کی مقروض بھی ہیں، گزشتہ تین برسوں میں ان کی زرعی زمین میں 548 کنال کا اضافہ ہوا ہے جب کہ مریم نواز نے 3 برسوں میں 64 لاکھ روپے کے غیر ملکی دورے بھی کیے ہیں۔


ای پیپر