Source : Yahoo

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
20 جون 2018 (16:09) 2018-06-20

لاہور : نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ عاصمہ حامد کو شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن پہلے تعینات کیا تھا۔

بدھ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ عاصمہ حامد کو نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔

عاصمہ حامد کو شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن پہلے تعینات کیا تھا نگران کابینہ نے عاصمہ حامد کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


ای پیپر