Source : Yahoo

مولانا فضل الرحمن نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے
20 جون 2018 (15:49) 2018-06-20

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علماءاسلام (ف) اور دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سراج الدین نے ان کے اثاثوں کو چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو مولانا فضل الرحمن نے 20لاکھ روپے بینک بیلنس کے اثاثے ظاہر کردیئے۔ فضل الرحمن 9لاکھ روپے جیولری اور 15لاکھ مالیت کے پلاٹ کے مالک ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے گھر کی مالیت 25 لاکھ روپے ظاہر کی فضل الرحمن نے شور کوٹ میں سات لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ بھی ظاہر کردیا۔ آزاد امیدوار سراج الدین نے فضل الرحمن کے اثاثوں کو چیلنج کردیا۔


ای پیپر