عید سے قبل شاپنگ مالز ،بازار بند کرنے کا فیصلہ
20 جولائی 2020 (22:22) 2020-07-20

لاہور: پنجاب حکومت نے عید سے 3 روز قبل شاپنگ مالز، بازار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے تین دن پہلے شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز وفاق کو ارسال کی گئی ہے، حتمی فیصلہ وفاق مشاورت سے کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مذکورہ تجویز عید سے قبل بازاروں میں ممکنہ رش اور کورونا ایس او پیز کومد نظر رکھتے ہوئے ارسال کی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاق مشاورت سے کرے گا، طبی ماہرین کی جانب سے حکومتی تجویز کو سراہا گیا ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے قبل شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر (ن) لیگی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے.

صدر مسلم لیگ (ن) لاہور علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ تاجروں کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔


ای پیپر