ورچوئل رائل ائیر ٹیٹو شو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے
20 جولائی 2020 (19:07) 2020-07-20

لاہور:پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیارے نے ور چوئل رائل ائیرٹیٹو شومیں پہلی مرتبہ شرکت کی ۔نمبر 16اسکواڈرن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21اسکواڈرن کا C-130طیارہ بھی ائیر شو میں شریک ہوا۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال ائیر شو میں فضائی افواج طیاروں اور عملے کی ویڈیو کلِپس کے ذریعے شریک ہوئیں۔ پاک فضائیہ نے ائیر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں ۔

اس شو میں شرکت نہ صرف بین ا لاقوامی سطح پرجے ایف 17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔


ای پیپر