file photo

پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں، معید یوسف اور شہباز گل کی وضاحت
20 جولائی 2020 (13:05) 2020-07-20

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے اثاثوں اور دوہری شہریت سے متعلق جاری تفصیلات کی وضاحت پیش کر دی۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت سے متعلق پہلے ہی حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں، میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا، نہ ہی مجھے امریکا سے کوئی آمدنی آ رہی ہے۔

معید یوسف کا کہنا ہے کہ میری بیرون ملک کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں ہے، میرے یا میرے اہلخانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے کہا کہ میری شہریت سے متعلق غلط فہمی نا پھیلائی جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاس کسی اورملک کی نہ شہریت ہے نہ ہی پاسپورٹ ہے۔


ای پیپر